اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ - کانگریس

مانسون اجلاس کے تیسرے روز بھی اسمبلی میں ہنگامہ جاری رہا وزیرصحت منگل پانڈے کے استعفی کے مطالبہ کو لے کر حزب اختلاف جماعتوں نے سخت رویہ اختیار کیا۔

وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ

By

Published : Jul 2, 2019, 11:00 PM IST

ایوان کی کاروائی شروع ہوتے ہی آر جے ڈی اور کانگریس کے اراکین نے وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا حزب اختلاف کے ہنگامے کے بعد اسمبلی کے اسپیکر نے کاروائی کو ملتوی کردیا۔

متعلقہ ویڈیو

آر جے ڈی اور کانگریس کے ہنگامہ کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کردی۔

محکمہ تعمیرات سڑک کے وزیر نند کشور یا دو نے کہا کہ کل مظفرپور معاملے پر حزب مخالف کے تحریک التوا پر مذاکرہ ہوا وزیراعلی نے بیان دیا اس کے باوجود آج اس معاملے پر ہنگامہ کیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مظفرپور میں ہلاک ہوئے بچوں کے وارثین سے ملنے تک نہیں گئے بچوں کے نام پر لوگ سیاست کر رہے ہیں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو کے تیسرے روز بھی ایوان میں نہ آنے کی بات پر انہوں نے کہا کہ ان کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔

اجیت شرما نے کہا کہ یہ بہت بڑا حادثہ ہے مظفرپور میں بچوں کی موت ہوئی ہے یقینی طور پر وزیر صحت منگل پانڈے کو استعفیٰ دینا چاہیے

عبدالغفور نے کہا کہ یہ معاملہ سنگین ہے ہیں ہم لوگ وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سارے لوگ ایک ساتھ تھے کچھ لوگ ایوان میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے الگ رہ گئے تھے کانگریس اور آر جے ڈی اس معاملے پر متحد ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details