اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دہلی سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ - چاروں ارکان اسمبلی

دہلی کے چار سابق مسلم ارکان اسمبلی نے راہل گاندھی کو خط لکھ کر دہلی میں ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

By

Published : Apr 14, 2019, 4:41 PM IST

Updated : Apr 14, 2019, 5:20 PM IST

مٹیا محل کے سابق رکن اسمبلی شعیب اقبال، سیلم پور کے سابق رکن اسمبلی چودھری متین، مصطفی آباد کے سابق رکن اسمبلی حسن احمد اور اوکھلا کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے اپنے مشترکہ خط میں راہل گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے چاندنی چوک لوک سبھا حلقے سے ایک مسلم امیدوار کو اتارا جائے۔

دہلی سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

اسی مطالبے کو لے کر آج یہ چاروں ارکان اسمبلی دہلی کانگریس کی صدر شیلا دکشت سے ملنے گئے تھے۔

بند کمرے میں اجلاس کی تفصیلات کے حوالے سے ذرائع بتارہے ہیں کہ شیلا دکشت نے ان چاروں ارکان اسمبلی کے مطالبے پر مثبت رویہ ظاہر کیا ہے۔

Last Updated : Apr 14, 2019, 5:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details