ہر برس کی طرح امسال بھی نویں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات کو کتابیں تقسیم کی گئیں جبکہ دسویں جماعت کے نتائج آنے کے بعد گیارہویں جماعت کو بھی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔
یہ تقریب دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد محمد نعیم کی صدارت میں منعقد کی گئی اس موقع پر سوسائٹی کے رکن اور پرنسپل فرید الحق وارثی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لینے کے بجائے دینے والا بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے دوسرے اخراجات پر قابو پاکر اپنے بچوں کو بہتر تعلیم سے آراستہ کریں۔