شادی سے انکار کرنے پر ایک دل برداشتہ معشوقہ نے اپنے عاشق کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔
یہ واقع اس وقت پیش آیا جب وہ دونوں موٹر سائکل پر سوار تھے۔ خاتون نے عاشق سے ہلمیٹ اتارنے کے لیے کہا اورا اس کے بعد اس کے چہرے پر مبینہ طور سے تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق 11 جون کو انہیں فون پر کسی نے اطلاع دی کہ ایک جوڑے پر کسی نے تیزاب پھینکا ہے لیکن جب وہ موقع واردات پر پہنچے انہوں نے دیکھا کہ لڑکی کو معمولی چوٹ آئی ہے جبکہ لڑکے کے چہرے، گردن اور سینے پرجلنے کے نشان تھے۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ کئی روز تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس نے حملے کیا ہے۔ تاہم جب متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بتا یا کہ اس کی مشوق نے اسے ہلمیٹ نکالنے کے لیے کہا تھا۔اس کے بعد پولیس نتیجے تک پہنچی، پولیس نے لڑکی سے تفتیش کی تو اس نے اپنا جرم قبول کیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس مونیکا بردھواج نے کہا کہ' یہ جوڑا گزشتہ تین برس سے رشتے میں تھا لیکن حال ہی میں لڑکے نے تعلقات ختم کرنے کے لیے کہا تھا تو لڑکی نے بدلہ لینے کے لیے اس پر تیزاب پھینک دیا۔'