اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

حوض قاضی معاملہ: دہلی پولیس کمشنر طلب

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے حوض قاضی علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس کمیشنر امولیا پاٹنائک کو طلب کیا ہے۔

چاندنی چوک معاملے میں دہلی پولیس کمشنر طلب

By

Published : Jul 3, 2019, 1:58 PM IST

گذ شتہ روز پرانی دہلی کے چاندنی چوک واقع حوض قاضی میں شرپسندوں پر مندر توڑنے کا الزام ہے ۔ یہ واقع حوض قاضی علاقے میں پیش آیا تھا جب دو گروپز کے افراد میں پارکنگ کو لے کر جھڑپ ہوئی تھی۔

اس معاملے میں پولیس نے چار افراد سمیت ایک کمسن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور تین ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تقریبا 200 غیر مذہب افراد درگا مندر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ اس سے قبل وہ ایک شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔

اس معاملے کے فورا بعد دہلی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ علاقے میں کشیدہ حالات کو روکنے کے لیے مزید سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا۔

اس سے قبل عرضی گزار ایڈوکیٹ الکھ آلوک شری واستو نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو دہلی ہائی کورٹ میں اس معاملے میں عرضی کی تھی۔ اس عرضی میں کہا گیا تھا کہ حکومت کو اس طرح کے معاملوں میں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی مذہبی مقامات یا عبادت گاہوں پر حملہ نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details