اسپیشل سیل کے پولیس ڈپٹی کمشنر سنجیو کمار یادو نے منگل کو کہا کہ سنتوش کمار کو کشمیری گیٹ بس اڈے سے گرفتار کیاگیا ہے۔اس کے پاس سے پانچ لاکھ روپے کے نقلی نوٹ برآمد کئے گئے۔سبھی نوٹ دو ہزار روپے کے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنتوش بہار کے سارن ضلع کا رہنے والا ہے۔وہ بنگلہ دیش ،مغربی بنگال،بہار اور پھر دہلی میں اپنا دھندا چلاتاتھا۔وہ اپنے گروہ کا سرغنہ تھا۔
نقلی نوٹ کے ساتھ ایک گرفتار - گرفتار
دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے نقلی نوٹ (ایف آئی سی ایل)کے کاروبار میں ملوث گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے ایک رکن کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
نقلی نوٹ کے ساتھ ایک گرفتار
پولیس ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسپیشل سیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وہ سنتوش نقلی نوٹوں کے ساتھ آئی ایس بی ٹی بس اڈا آنے والا ہے۔خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس کی ٹیم تشکیل کرکے سنتوش کو گرفتار کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ گروہ کے دیگر رکن کی گرفتاری کےلئے پولیس جانچ کررہی ہے۔