اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دہلی حکومت ممبئی ماڈل اپنائے گی - دہلی کی خبریں

دہلی حکومت کے مندوبین نے بی ایم سی کے گرگاؤں میں کووڈ 19 ہسپتال اور اندھیری میں سیون ہلز اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کے انتظام سے واقفیت حاصل کی۔ بی ایم سی نے کہا کہ "اس دورے کے اختتام پر، دہلی حکومت کی ٹیم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بی ایم سی نے جو کام کیا وہ مثالی ہے اور جلد ہی دہلی میں 'ممبئی ماڈل' لاگو کیا جائے گا۔ـ"

دہلی حکومت ممبئی ماڈل اپنائے گی
دہلی حکومت ممبئی ماڈل اپنائے گی

By

Published : Jun 10, 2021, 8:29 AM IST

Updated : Jun 10, 2021, 10:03 AM IST

دہلی حکومت کی ایک ٹیم نے بِرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے کورونا وائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے کئے گئے کام کی تعریف کی اور اعلان کیا کہ انفیکشن کے واقعات پر قابو پانے کے لیے 'ممبئی ماڈل' کو جلد ہی قومی دارالحکومت میں نافذ کیا جائے گا۔

بی ایم سی نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں یہ بات کہی۔ دہلی حکومت کی ٹیم نے دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے سینیئر عہدیداروں، ڈاکٹر سنجے اگروال اور ڈاکٹر دھرمیندر کمار پر مشتمل ٹیم نے بی ایم سی کے اقدامات کا مطالعہ کرنے کے لئے حال ہی میں ممبئی کا دورہ کیا۔

بی ایم سی نے ریلیز میں کہا، اس دورے کے دوران، ٹیم نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا، جن میں وارڈ وار رومز، آکسیجن سپلائی کا کامیاب انتظام اور بہت کم وقت میں قائم جمبو اسپتالوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مندوبین نے بی ایم سی کے گرگاؤں میں کووڈ 19 ہسپتال اور اندھیری میں سیون ہلز اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کے انتظام سے واقفیت حاصل کی۔ بی ایم سی نے کہا کہ "اس دورے کے اختتام پر دہلی حکومت کی ٹیم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بی ایم سی نے جو کام کیا وہ مثالی ہے اور جلد ہی دہلی میں 'ممبئی ماڈل' لاگو کیا جائے گا۔

دہلی حکومت کی ٹیم نے دونوں وارڈوں ڈی اور کے / ایسٹ کے وارڈ وار روم کا دورہ کیا، بی ایم سی کی طرف سے وارڈ وار رومز کے توسط سے کووڈ 19 مریضوں کے بستر الاٹمنٹ اور بیڈ الاٹمنٹ کو سمجھا گیا۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بی ایم سی کے تحت چلنے والے 1،800 بستروں والے سیون ہلز اسپتال میں 18 میٹرک ٹن آکسیجن کا انتظام کیا گیا تھا، لیکن مندوبین کا کہنا تھا کہ دہلی کے ایک سرکاری اسپتال میں ایسے بستروں کی گنجائش ہے جس میں 32 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Jun 10, 2021, 10:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details