اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دہلی کی 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی سے محروم - فائر سیفٹی

سورت کے کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 23 افراد کی ہلاکت کے بعد سیفٹی اور سکیورٹی ایک بار پھر اہم موضوع بن گئے ہیں۔

دہلی کی 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی سے محروم

By

Published : May 27, 2019, 3:12 PM IST

اسی درمیان دہلی حکومت کے چیف سکریٹری نے دہلی میں چل رہے تمام کوچنگ سینٹرز کی فائر سیفٹی کے لحاذ سے جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔

فائر محکمہ کے افسروں کا کہنا ہے کہ، اگلے دو۔تین دن میں وہ علاقوں کی فہرست بناکر وہاں ٹیم کو تحقیقات کے لئے بھیجیں گے اور اس کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کرینگے۔

فائر محکمہ کے افسروں کا ماننا ہے کہ دہلی میں فائر سیفٹی سے متعلق خطرہ ایک الگ مقام پر پہنچ چکا ہے۔

فائر محکمے کے سابق ڈائیرکٹر کے مطابق آگ کتنی جان لیوا ہو سکتی ہے یہ اس بات پر منحصر ہے کہ عمارت کی ساخت کیسی ہے اور وہاں فائر سیفٹی کے انتظام کیسا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہلی میں زیادہ تر عمارتوں پر فائر سیفٹی کا قانون لاگو ہی نہیں ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details