اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ای سی ایچ ایس پالی کلینک میں کانٹرکٹ پر اضافی ملازمین کی بھرتی کو منظوری - صحت کی اسکیم

حکومت نے ریٹائرڈ فوجیوں کی طبی دیکھ بھال کرنے والی شراکت دار صحت کی اسکیم ( ای سی ایچ ایس) پالی کلینک میں مریضوں کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کے لیے معاہدے پر اضافی عملے کی عارضی بھرتی کی منظوری دے دی ہے.

Rajnathsingh
Rajnathsingh

By

Published : Apr 27, 2021, 5:50 PM IST

Updated : Apr 27, 2021, 7:55 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو موجودہ کووڈ 19 بحران سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں 51 بھیڑ بھاڑ والے ای سی ایچ ایس پولی کلینک میں مجاز عملے کے علاوہ معاہدہ کارکنوں کی عارضی بھرتی کی منظوری دی۔

ان ای سی ایچ ایس پولی کلینک کے لیے ایک میڈیکل آفیسر، نرسنگ اسسٹنٹ، فارماسسٹ، ڈرائیور اور چوکیدار سمیت کنٹریکٹ ملازمین کو اسٹیشن ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے جو تین ماہ کی مدت کے لیے عام کام کے اوقات سے زیادہ رات میں کام کریں گے۔



یہ کلینک لکھنؤ، دہلی کینٹ (بی ایچ سی ڈی)، بنگلور (شہری)، دہرادون، کوٹ پتلی، امرتسر، میرٹھ، چنڈی گڑھ، جموں، نئی دہلی (لودھی روڈ)، سکندرآباد، آگرہ، امبالہ، گریٹر نوئیڈا، گورداس پور ، پونے، تری ویندرم، جالندھر ، کانپور ، گڑگاؤں ، گڑگاؤں (سوہنا روڈ) ، ہوشیار پور ، موہالی، چنڈی مندر ، الہ آباد ، غازی آباد (ہنڈن) ، پٹھان کوٹ، جودھ پور ، لدھیانہ ، روپڑ ، ترن تارن / پٹی ، کولکاتہ، دانا پور (پٹنہ) ، کھڑکی (پونے) ، پالم پور، بریلی، کولہا پور، یول، جنوبی پونے (لوہا گاؤں) ، وشاکھا پٹنم، جے پور، گونٹور، بیرک پور، چنئی، گورکھپور، پٹیالہ، نوئیڈا، بھوپال، کوی، ویلور اور رانچی شہروں میں ہیں۔



اس فیصلے سے ان شہروں میں سابق فوجیوں اور ان کے گھروالوں کے لئے رات میں بھی ہنگامی طبی سہولت مہیا یقینی ہوگی۔ یہ انتظام آئندہ 15 اگست تک کیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 27, 2021, 7:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details