اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تین بچوں کی ڈوبنے سے موت - پرتاپ گڑھ

پرتاپ گڑھ میں الگ الگ مقامات پر مچھلی پکڑتے وقت تین بچوں کے ڈوبنے سے ہلاک ہونے خبر ہے۔

تین بچوں کی ڈوبنے سے موت

By

Published : May 22, 2019, 2:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں الگ الگ تھانہ علاقوں کی ندی اور تالاب میں نہاتے اور مچھلی پکڑتے وقت تین بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پہلا حادثہ انتو تھانہ کے تحت آنے والے منگاپور گاؤں میں پیش آیا، جہاں گاؤں کے پاس سے گزر رہی چمرودھا ندی میں نہاتے وقت شیلندر پرتاپ کی ندی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی، جس کی عمر 16 برس تھی۔

واضح رہے کہ مہلوک شیلندر گورکھپور میں رہ کر پہلوانی سیکھا کرتا تھا۔

دوسرا حادثہ لال گنج علاقے میں آچھارا گاؤں میں پیش آیا، جہاں ننکو تالاب میں مچھلی کا شکار کرنے گیا تھا، مچھلی پکڑتے وقت وہ تالاب میں گہرائی تک چلا گیا اور ڈوب گیا، جس کی عمر 14 برس بتائی جارہی ہے۔

تیسرا واقعہ بھدونا گاؤں میں پیش آیا، جہاں والد اور چچا کے ساتھ تالات میں جال ڈالتے وقت روہت تالاب میں ڈوب گیا، جس سے اس کی موت ہوگئی، جس کی عمر 12 برس کے قریب ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details