اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کھڈونی-سنگم شاہراہ کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات - Kashmir

ریاست جموں کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں کھڈونی سے سنگم جانے والی سڑک سنہ 2014 کے سیلاب میں خستہ ہوگئی تھی۔

کھڈونی - سنگم شاہراہ کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات

By

Published : Jun 15, 2019, 12:01 AM IST

سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار ہو ہونا پڑتا ہے۔

کھڈونی - سنگم شاہراہ کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں سے کئی بار اس سڑک کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا تاہم دسمبر 2018میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت کام شروع کیا گیا اور چند مٹی کی گاڑیاں اس پر انڈیل دی گئی جس سے ’’مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کی وجہ سے مٹی کھسک جاتی ہے اور سڑک پر سے گاڑیوں کا گزر ہونا ناممکن ہو جاتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے الزام عائد کیا کہ پچھلے سال سے سڑک کی مرمت کا کام رکا ہوا ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کو کشادہ کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، جس کے بعد ہی سڑک کو دوبارہ تعمیر کیا جا سکے گا۔

انکا کہنا تھا کہ بعض اوقات گاڑیاں کیچڑ میں ہی پھنس جاتی ہیں اور انہیں رات سڑک پر ہی گزارنی پڑتی ہے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ سڑک کی فوری مرمت کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details