اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بدنام زمانہ چور گرفتار - پی ڈی ایکٹ

اس نےشاہانہ زندگی گزارنے کیلئے چوری کا راستہ اپنایا،جب جب اسے رقم کی ضرورت ہوتی وہ بذریعہ ٹر ین  تلنگانہ کا دورہ کرتا اور چوری کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا۔

بدنام زمانہ چور گرفتار

By

Published : Mar 29, 2019, 3:28 PM IST

حیدرآبار کی سائبراباد پولیس نےکامیاب کاروائی کرتے ہو ئے ایک شاطر چور کو گرفتار کیا۔

پولیس نے عادی چور امل اشوک قبضہ سے62 تولہ سونا اور بیس لاکھ روپئےلاگت کی اشیا کو برامد کیا،مذکورہ ملزم پر پندرہ سےزائد مقدمات درج ہیں۔
اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے اور وہ مہاراشٹرا پولیس میں ہوم گارڈ کے طور پر کام کرچکا ہے۔
اس نےشاہانہ زندگی گزارنے کیلئے چوری کا راستہ اپنایا،جب جب اسے رقم کی ضرورت ہوتی وہ بذریعہ ٹر ین تلنگانہ کا دورہ کرتا اور چوری کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا۔
پولیس نےکہا سی سی ٹی وی کیمرے مذکورہ ملزم کو پکڑنے میں مددگار ثابت ہوئے،اعلی افسر نے کہا کہ عادی سارق پر پی ڈی ایکٹ لگایا جاے گا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details