اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مرکزی رہنماؤں سے بنگال کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی: شھبندو ادھیکاری - بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری

بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ملاقات کے دوران مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی: شھبندو ادھیکاری
وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی: شھبندو ادھیکاری

By

Published : Jun 9, 2021, 10:31 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ دہلی جانے کا مقصد کامیاب رہا اور میٹنگ کے دوران مثبت پہلو سامنے آئے۔ بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ سے مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال کو لے بات چیت ہوئی ہے۔

شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال ہوا ہے جن میں مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال سب سے اہم ہے.حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ریاست مغربی بنگال میں جو حالات بنے ہیں، وہ قابل مذمت ہے۔ ریاستی حکومت اس پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد سے اب تک مغربی بنگال میں بی جے پی کے 40 حامیوں کا قتل کیا گیا ہے اور اس سے افسوسناک بات یہ ہے کہ قتل معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی بنگال میں جاری سیاسی تصادم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے دوران پارٹی کے ریاستی یونٹ کو لے بات چیت ہوئی ہے۔ مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام اسمبلی حلقے سے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف جیت درج کرنے والے شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ بیان بازی سے زیادہ پارٹی کو متحد رکھنا ضروری ہے۔ اسی طاقت کی دولت ہی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details