بھاٹ پاڑہ کے کانکی نارہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے امیدوار مدن مترا اپنے قافلے ساتھ پولنگ مرکز کی جانب جا رہے تھے اسی وقت نامعلوم شرپسندوں نے ان کی گاڑی پر بم سے حملہ کردیا۔اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
بھاٹ پارہ ضمنی انتخابات،مدن مترا کی گاڑی پر بم سے حملہ
بھاٹ پاڑہ میں جاری ضنمی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس کے امیدوار مدن مترا کی گاڑی پر نامعلوم شرپسندوں نے بم سے حملہ کردیا۔
دوسری طرف مغر بی بنگال کے بھاٹ پاڑہ ضمنی انتخابات کے دوران کانکی نارہ اسکول کے قریب ترنمول کانگریس کے امیدوار سیکورٹی گارڈ اور مرکزی فورسز کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ مرکزی فورسز نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔
ترنمول کانگریس کے امیدوارمدن مترا کاکہناہے کہ رگینگ کی شکایت موصول ہونے کے بعد پولنگ مرکز پر گیا تو وہاں موجود مرکزی فورسز کے جوان نے انہیں روک لیا۔
انہوں بتایا کہ جون توتومیں میں اترآیا۔اس دوران ترنمول کانگریس کے امیدوار کے سیکورٹی گارڈ اور جوان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار نے مزیدکہاکہ مرکزی فورسزکے جوان ووٹرز کوگمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے جوان پر بی جے پی کے امیدوارکوووٹ دینے کے لیے دباؤبنارہے تھے۔