مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا پھیلاو کم ہونے لگا ہے. مسلسل تیسرے دن کورونا کے چار ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں.
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے کل تین ہزار 989 معاملے سامنے آئے ہیں.
اس دوران کورونا وائرس سے ی61 لوگوں کی موت ہوئی ہے. اس طرح اس بیماری سے اب تک چھ ہزار 705 لوگوں کی موت ہو چکی ہے.
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد تین لاکھ 65 یزار 725 پہنچ گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ گزشبہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت کولکاتا میں 881 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ شمالی 24پرگنہ ضلع میں 878 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے.
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے.
ریاست میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 88.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے. آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.
کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
ریاست میں کوروناوائرس سے صحتیاب لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے. صحتیاب لوگوں کی شرح 88.9 تک پہنچ گئی ہے.
کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں مسلسل 9 دنوں تک چار ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے تھے لیکن گزشتہ 72 گھنٹوں سے اس میں زبردست کمی آئی ہے.