ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل چار ہزار 50 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 60 سے زائد لوگوں کی موت ہوئی ہے.
بنگال میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ - مغربی بنگال میں کورونا وائرس
حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے.
حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے.
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل چار ہزار 50 نئے معاملے سامنے آئے ہیں.
اس دوران ریاست میں 60 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے. اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 410 ہو گئی ہے.
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل چار ہزار سے زائد نئے معاملوں کے سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد تین لاکھ 45 ہزار 566 پہنچ گئی ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت کولکاتا میں 928 سے زائد کیسز آئے ہیں.
جبکہ شمالی 24پرگنہ ضلع میں کورونا کے کل 918 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے.
محکمہ صحت کے مطابق لوگوں کی لاپرواہی کے سبب کورونا کے مریضوں میں روزانہ چار ہزار سے زائد اضافہ ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24پرگنہ ضلع میں نئے معاملوں کے آنا تشویش کا باعث ہے.
کلکتہ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے مسلسل اضافہ ہونے کے سبب پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے کو ممنوعہ قرار دے دیا ہے.
اس سے قبل طبی مایرین نے تہواروں کے دوران کورونا کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا.