اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'کورونا کی تیسری لہر سے پہلے انتظامیہ اقدامات کرے' - اردو نیوز کرناٹک

پربھو چوہان نے کہا کہ ضلع انتظامیہ قبل از وقت کووڈ کی تیسری لہر سے خاص طور پر بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

کورونا کی تیسری لہر، قبل ازوقت اقدامات کرے انتظامیہ
کورونا کی تیسری لہر، قبل ازوقت اقدامات کرے انتظامیہ

By

Published : Jun 6, 2021, 10:11 AM IST

ریاست کرناٹک کے وزیر برائے افزائش مویشیان و بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر میں بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کے خدشہ کو بیدر ضلع انتظامیہ سنجیدگی سے لے۔

پربھو چوہان نے کہا کہ ضلع انتظامیہ قبل از وقت کووڈ کی تیسری لہر سے خاص طور پر بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ بیدر کے ہر تعلقہ میں چائلڈ کیئر سینٹر قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع انتظامیہ کووڈ کی تیسری لہر میں بچوں کی صحت پر توجہ کے لئے خاص طور پر زور دے اور کووڈ کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیاری کر لی جائے۔

پربھو چوہان نے کہا کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداران کو ہدایت دی گئی ہے کہ کووڈ کی تیسری لہر کے دوران بچوں کے علاج کے لیے تعلقہ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر طبی معاونین عملہ کو تربیت دی جائے۔ اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ چائلڈ کیئر سنٹرز میں ڈاکٹر موجود رہیں۔اور ماہر اطفال ڈاکٹرز کا تقرر کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details