اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گجرات میں کورونا وائرس کے 14352 نئے معاملے درج

ریاست گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6000 کو تجاوز کرچکی ہے، ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 170 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6656 ہو گئی ہے، وہیں دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 14352 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

Breaking News

By

Published : Apr 28, 2021, 11:04 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے جس کے سبب گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں. روزانی کی بنیاد پر گجرات میں کورونا وائرس کے 14000سے زائد نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں، جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تشویش کی بات یہ بھی ہے کہ کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک کمی درج کی جا رہی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 14352 نئے معاملے درج

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہوچ گئی ہے، اور یہ تعداد 390229 پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7803 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 840 ہے جس میں سے 418 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جب کہ ایک لاکھ 27 ہزار 422 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 5669، سورت میں 1858، وڈودرا میں 402،گاندھی نگر میں 165، بھاونگر میں 233، بناس کانٹھا میں 224، راجکوٹ میں 452، سریندر نگر میں 262، پاٹن میں210، امریلی میں 188، جام نگر میں 398، مہسانہ میں 469، جب کہ کچھ علاقہ میں کورونا وائرس کے 177 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details