اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یادگیر میں کورونا سے بچنے کے لیے ٹیکہ کاری جاری - سرکاری ہسپتال یادگیر

ٹیکہ اندازی کے لیے باضابطہ طور پر سرکاری محکمے کی جانب سے مسلمہ مرکز سرکاری ہسپتال یادگیر میں قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر 45 تا59 برس کے مابین افراد کو ٹیکہ دیے جا رہے ہیں۔

کوویڈ ویکسیننشن سنٹر میں ٹیکہ اندازی کی سہولت
کوویڈ ویکسیننشن سنٹر میں ٹیکہ اندازی کی سہولت

By

Published : Apr 26, 2021, 9:37 AM IST

Updated : Apr 26, 2021, 11:33 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سرکاری ہسپتال میں کوویڈ ویکسیننشن سنٹر پر محکمہ ہیلتھ کے کارکنان کی جانب سے 45 سال سے زائد عمر کےلوگوں کو کوویڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکے دیے جا رہے ہیں۔

ٹیکہ اندازی کے لیے باضابطہ طور پر سرکاری محکمے کی جانب سے مسلمہ مرکز سرکاری ہسپتال یادگیر میں قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر 45 تا59 برس کے مابین افراد کو ٹیکہ دیے جا رہے ہیں۔ ٹیکہ لگانے والے احباب کی عمر کا پتہ ان کے آدھار کارڈ سے لگایا جارہا ہے اور ٹیکہ لگانے کے بعد ان کا فون نمبر درج کیا جا رہا ہے۔

محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران نے بتایا کہ کوویڈ ویکسینیشن سینٹر میں ہر روز 110سے 120 مرد و خواتین کی ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر ٹیکہ لینے والے احباب نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے صحت کے تحفظ کے لیے ٹیکہ لینا نہایت ضروری ہے۔'ٹیکہ لینے سے ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہو رہی ہے'اس موقع پر زیادہ تر افراد اپنا دوسرا ٹیکہ لگوانے کے لیے آئے تھے جو عوام کو ٹیکہ لگوانے کی اپیل بھی کر رہے تھے۔

Last Updated : Apr 26, 2021, 11:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details