اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یادگیر: کورونا کے کیسز میں کمی - etv urdu

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شہر میں وقفے وقفے سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

یادگیر: کورونا کیسز میں کمی
یادگیر: کورونا کیسز میں کمی

By

Published : Jun 13, 2021, 3:56 PM IST

یادگیر میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران گذشتہ دو ماہ سے انتظامیہ کی جانب سے وبا پر قابو پانے کےلیے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت، پولیس اور بلدیہ کی جانب سے عوام کو وائرس سے محفوظ رکھنے کےلیے کوششیں کی جارہی ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کےلیے لوگوں میں شعور بیدار کیا جارہا ہے۔

ضلع میں مختلف محکموں ی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بعد اب کورونا کیسز میں کمی واقع ہو رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے کوویڈ کیسوں میں کمی ہوئی ہے۔ شہر میں وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے سخت لاک ڈاون نافذ کیا گیا۔

یادگیر میں اب تک 27 ہزار 245 افراد کوروناسے متاثر ہوئے ہیں جن میں 26 ہزار 579 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ضلع میں فی الوقت 462 ایکٹیو کیس ہیں اس وبا سے اب تک 204 اموات ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details