دوسرے دن بھی بی جے پی کی ریل کی ناکہ بندی - ترنمول کا نگریس
ضمنی انتخابات کے بعد بھاٹ پاڑہ میں جاری سیاسی جھڑپ کے خلاف بی جے پی نے ترنمول کا نگریس کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے منگل کوبھی ریل کی نا کہ بندی کردی۔
منگل کوبھی بی جے پی کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کی غنڈہ گردی کے خلاف کانکی نارہ اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے ریل کی ناکہ بندی کردی۔بی جے پی کے حامیوں نے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی۔ناکہ بندی کی وجہ سے سیالدہ مین سیکشن میں ٹرینوں کی آمد رفت ٹھپ رہی جس سے مسافروں کو بڑی پریشانیوں کا سامناکرناپڑا۔
جی آ ر پی کاکہناہے کہ پیرکے بعد منگل کو بھی بی جے پی کے حامیوں اسٹیشن پر احتجاج کر تے ہوئے ریل کی ناکہ بندی کردی۔بی جے پی کے کارکنان نے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ بھی کی۔ریلوے پولیس نے حالات کو جلدقابو میں کرلیا۔توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مسافروں نے ناکہ بندی کی مخالفت کر تے ہوئے کہاکہ روزروز ریل کی ناکہ بندی سے عام لوگوں کوکتنا نقصان ہوتا ہے اس کی بھرپائی کون کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 19 مئی کو بھاٹ پاڑہ میں ضمنی انتخابات کے بعد سے اب تک بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔