اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'کانگریس حکومت اپنا وعدہ پورا کرے گی' - congress politics

مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اعلی تعلیم جیتو پٹواری نے آج کہا کہ کانگریس حکومت اپنے ہر وعدے کی پکی ہے اور منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔

'کانگریس حکومت اپنا ہر وعدہ پورا کرے گی '

By

Published : Jun 17, 2019, 2:09 PM IST

مسٹر پٹواری نے آج یہاں حکومت کے چھ ماہ پورے ہونے پر اپنے محکمہ کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت اپوزیشن کو بھی ساتھ میں لے کر کام کرنا چاہتی ہے۔ کانگریس کا منشور پانچ سال کے لائحہ عمل کا تھا۔ منشور معیاد بند طریقے سے پورا ہوگا۔ ایک ایک وعدہ پورا کیا جائے گا۔

اپنے محکمہ کے کاموں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مسٹر پٹواری نے کہا کہ محکمہ نے او بی سی طبقات کے طالب علموں کو مفت کتابیں اور کالج عمارتوں میں کوچنگ جیسے کام کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہمان سکالرس کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔کسانوں کی قرض معافی کی تعلق سے پوچھے گیے سوال پر مسٹر پٹواری نے کہا کہ قرض معافی کے عمل کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔ 80 فیصد کسان قرض معافی کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوں گے۔ سب سے زیادہ ضرورت والے کسانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس حکومت پوری ایمانداری سے کام کر رہی ہے ۔ ایک ایک شخص پوری لگن سے کام کر رہا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details