کانگریس نے مہاراجا گنج پارلیمانی سیٹ کے لیے نیوز اینکر سپریا سرینت کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی سپریا نے ملازمت سے استعفی دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس اور شیوپال یادو کی پراگتی شیل سماجوادی پارٹی نے مہاراجگنج سیٹ سے ایک ہی امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا تھا۔
کانگریس نے یو پی حکومت میں رہنما رہے اور شائراہ مدھومتا شکلا قتل میں سزا کاٹ رہے امر منی ترپاٹھی کی بیٹی تنوشری کو مہارجگنج سیٹ سے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
جبکہ ہفتے قبل ہی پرگتی شیل سماجوادی پارٹی نے بھی تنوشری کے نام کا اعلان کیا تھا۔