انہوں نے حیدرآبا د کے سکریٹریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے رہنماؤں کو خود یہ نہیں معلوم کہ وہ سکریٹریٹ کیوں آئے؟ اور وہ کس چیز کا معائنہ کرنا چاہتے تھے؟
انہوں نے کہاکہ نئے سکریٹریٹ کی عمارتوں کی تعمیر میں کچھ بھی غلط نہیں ہے کیونکہ سکریٹریٹ میں سڑکیں تنگ دامن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے رہنماؤں سکریٹریٹ کے معائنہ کے ذریعہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ حکومت نئے پروجیکٹس اور ترقیاتی پروگرام جیسے کلیانا لکشمی اور شادی مبارک پر عمل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ ملازمتیں اور ڈبل بیڈ روم کے مکانات استفادہ کنندگان کو مرحلہ واری انداز میں دیئے جارہے ہیں۔