اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کانگریس ہیلپ ڈیسک لوگوں کی مدد میں مصروف

نوئیڈا کانگریس کی ہیلپ ڈیسک ٹیم کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔

Noida
Noida

By

Published : Apr 29, 2021, 8:44 PM IST

نوئیڈا کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین اور ان کی ٹیم کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مدد ہیلپ ڈیسک کے ذریعے کررہی ہے۔ ضرورت مندوں، کچی آبادیوں اور جھگی جھوپڑی میں سینیٹائزیشن کرایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ہیلپ ڈیسک کی ٹیم نے متاثرہ مریضوں کے تیمارداروں کو آکسیجن کا سلنڈر دلایا تاکہ ان کی سانسوں کی ڈور کو ٹوٹنے سے بچایا جاسکے۔

صدر شہاب الدین نے کہا کہ یہ ہیلپ ڈیسک قومی جنرل سکریٹری اور کانگریس پارٹی کی یوپی انچارج پرینکا گاندھی اور ریاستی صدر اجے کمار للو کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔ آگے چل کر اس ہیلپ ڈیسک کے ذریعے لوگوں کی مزید مدد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details