اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

رکن پارلیمان کو این آر سی کے طریقہ کار پر شبہ

ریاست آسام کے بارپیٹا پارلیمانی حلقے سے کانگریسی رکن پارلیمان عبدالخالق سے ہمارے نمائندے نے ریاست کے کئی اہم امور پر بات چیت کی۔

DEL_17_JUNE_ASSAM_MP_ABDUL_KHALEEQ_TT_7203388

By

Published : Jun 17, 2019, 7:46 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 7:52 PM IST


رکن پارلیمان عبدالخالق نے واضح لفظوں میں کہا کہ آسام میں شہریت کے مسائل کو پیچیدہ کر دیا گیا ہے ڈی ووٹر (مشکوک رائے دہندگان) اور شہریت بل یہ دونوں بڑے مسائل بن گئے ہیں جس کی وجہ سے آسامی عوام کو بڑی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

رکن پارلیمان کو این آر سی کے طریقہ کار پر شبہ

عبدالخالق نے شہریت ترمیمی بل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بل کے ذریعے ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عبدالخالق نے کہا کہ آسام میں سیکولر اتحاد کے نام پر ہم نے مولانا بدر الدین اجمل کی اے آئی یو ڈی ایف کے ساتھ اس لیے اتحاد نہیں کیا، کیونکہ لوگ بدرالدین اجمل کی پارٹی کو سیکولر نہیں مانتے۔

ان کا کہنا ہے کہ آسام میں نہ بی جے پی سیکولر ہے اور نہ اے آئی یو ڈی ایف، جہاں تک بات ہے الیکشن میں بہتر مظاہرے کی تو ہمارا پرفارمنس کمزور نہیں ہم پہلے بھی تین تھے اور اب بھی تین ہیں۔

Last Updated : Jun 17, 2019, 7:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details