کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنا ایک ویڈیو جاری کرکے لکھنؤ کی عوام سے اپیل کی ہے' وہ کانگریس امیدوار آچاریہ پرمود کرشنم کو رکن پارلیمان بنائیں'۔
لکھنؤ کی عوام سے پرینکا گاندھی کی اپیل - priyanka gandhi wadra
ریاست اترپردیش کے پارلیمانی حلقہ لکھنؤ میں 6 مئی کو ووٹنگ ہوگی، اس حلقہ سے کانگریس نے آچاریہ پرمود کرشنم کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
ویڈیو میں پرینکا گاندھی واڈرا نے مزید کہا کہ انھیں افسوس ہے کہ وقت کی تنگی کے سبب وہ لکھنؤ نہیں آسکیں، لیکن وہ لکھنؤ کی عوام سے اپیل کرتی ہیں کہ آپ لوگ( لکھنؤ کی عوام) آچاریہ جی کے لیے ووٹنگ کریں، کیونکہ اچاریہ انسانی حقوق کے لیے طویل عرصے سے کام کرتے آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ گنگا جمنی تہذیب کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔