مدن مترا کوٹکر دی پائیں گے خواجہ احمد حسین؟ - مدن مترا
بیرکپور میں پارلیمانی انتخابات کے درمیان بھاٹ پاڑہ ضمنی اسمبلی انتخابات کی تیاریاں بھی زور پکڑ نے لگی ہے۔

ترنمول کا نگریس کی جانب سے مدن مترا کوبھاٹ پاڑہ سے ترنمول کا نگریس بنایاگیاجبکہ کانگریس نے مقامی رہنماخواجہ احمد حسین کوانتخابی میدان میں اتاراہے۔
ترنمول کا نگریس کے میدوارمدن متراجسے ہیوی ویٹ رہنما ہونے کے باوجودکانگریس کو کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے۔
بھاٹ پاڑہ ضنی انتخابات دلچسپ ہوں گے۔سہ طرفہ مقابلہ ہونے کاامکان ہے۔تمام امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کولے کرپرُعزم ہیں۔
خواجہ احمد حسین بھاٹ پاڑہ اسمبلی حلقے سے تعلق رکھتے ہیں۔یہاں کے ہر شخص انہیں اچھی طرح سے جانتاہے۔باشندوں کی خدمات کے لیے ہر وقت تیار رہتےہیں۔اب دکھنا یہ ہے کہ ووٹرز مقامی رہنما کوووٹ دیتے ہیں یاپھرباہر سے آنے والاشخص کو اہمیت دیں گے۔
بھاٹ پاڑہ اسمبلی میں مزدور وں کا گڑھ ہے۔لیکن پہلے بائیں محاذ کی حکومت اور اب ترنمول کا نگریس کی حکومت کی عدم توجہی کے سبب بیرکپور انڈسٹریل بیلٹ کو تباہ وبربادہورہی ہے۔