اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اندور سے کانگریس امیدوار کے نام کا اعلان

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کانگریس نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا اس سے قبل کئی ناموں کے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی جن میں اندور کے ایک وزیر کا نام بھی شامل تھا مگر آج کانگریس نے پنکج سنگھوئی کے نام کا اعلان کیا۔

اندور سے کانگریس امیدوار کے نام کا اعلان

By

Published : Apr 17, 2019, 5:28 PM IST

اندور میں گزشتہ آٹھ مرتبہ سے بھارتی جنتا پارٹی کا قبضہ رہا ہے۔
1993 میں پنکج پہلی بار کارپوریٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

1998 میں کانگریس نے پارلیمانی انتخاب کا امیدوار بنایا تب بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار سے 49 ہزار 852 سے ووٹ سے انہیں شکست ہوئی۔

اندور سے کانگریس امیدوار کے نام کا اعلان

2009 میں کانگریس کے امیدوار کو میئر انتخاب میں بھارتی جنتا پارٹی سے 4000 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

2013 میں اندور کے اسمبلی انتخاب میں بھارتی جنتا پارٹی سے تقریبا 12 ہزار 500 ووٹوں سے انہیں شکست ہوئی۔

اس کے باوجود پنکج سنگھوئی کو کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا کیوں کہ معاشرے میں اور کاروباری و میں گہری پکڑ رکھتے ہیں ۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پنکج سنگھوئی نے کہا کہ اس بار تبدیلی ضرور ہوگی کیوں کہ اندور میں ہم نے 4 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔اورایک سیٹ پر بہت کم کا فرق سے شکست ہوئی ہیں میرے ساتھ پوری کانگریس پارٹی کے کارکنان ہیں اس بار ہم پوری جوش اور ذمہ داری سے انتخابات لڑیں گے اور جیت کر دکھائیں گے۔

کانگریس نے اپنے امیدوار کا اعلان تو کر دیا ہے مگر دیکھنا ہے آنے والے انتخابات میں پنکج سنگھوئی اپنی پچھلی تاریخ دوہرائیں گے یا اس بار جیت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details