ریاست گجرات میں کورونا کے نئے معاملوں نے حکومت کے لیے تشویش پیدا کردی ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے نئے معاملے 14000 سے زائد درج کیے جا رہے ہیں، گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 157 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 6000 کو تجاوز کرچکی ہے اور اب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد جملہ 6328 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 14296 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جب کہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 699 پر پہنچ گئی ہے۔ اسی درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6727 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔