کورونا وبا کی دوسری لہر میں اب تک علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے تقریبا 60 تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی اموات ہوچکی ہیں جس میں اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرس اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ انہیں خراج پیش کیا گیا۔
تعزیتی جلسہ میں پروفیسر انجم چغتائی نے شعبہ کے سابق سربراہ پروفیسر شاداب احمد خاں کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "وہ مریضوں کو پوری توجہ اور تندہی کے ساتھ طبی خدمات انجام دینے پر زور دیا کرتے تھے اور آخری سانس تک مریضوں کی خدمت کرتے رہے۔ انجم چغتائی نے اسی طرح پروفیسر شعیب ضہیر کی رحلت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال شعبہ اور میڈیکل کالج کا بڑا خسارہ ہے۔