اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

الاپن بنرجی کو وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی مذمت

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے ریٹائرڈ چیف سکریٹری الاپن بنرجی کو مبینہ طور پر کورونا گائیڈ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نوٹس بھیجنے کی مذمت کی ہے۔

الاپن بنرجی کو وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی مذمت
الاپن بنرجی کو وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی مذمت

By

Published : Jun 3, 2021, 6:20 PM IST

وزارت داخلہ نے ریٹائرڈ چیف سکریٹری الاپن بنرجی کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹس بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے خدشے کے باوجود بھیڑ کو اکٹھا کرنے کی اجازت دی تھی۔

حالانکہ ابھی تک الاپن بنرجی نے وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی نوٹس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن اس مسئلہ پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

ابھیشک بنرجی نے کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹس ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے تمام رہنماؤں کو بھیجنا چاہئے تھا کیونکہ سبھی نے خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں انتخابات کرانے والوں سے کوئی سوال نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں تھا کہ ملک میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد بقیہ مرحلوں کو ایک ہی وقت میں کرانے کی اپیل کی گئی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے نے ترنمول کانگریس کی اپیل کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے منعقد کئے گئے تھے تاہم تمام پارٹیوں کے خلاف نوٹس جاری کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details