اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کمپیوٹر باباؤں کا دگ وجے کی حمایت میں روڈ شو - روڈ شو

بھوپال میں کمپیوٹر بابا نے سادھو سنتوں کے ساتھ دگ وجے سنگھ کی حمایت میں روڈ شو کرکے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

کمپیوٹر بابا نے سادھو سنتوں کے ساتھ دگ وجے سنگھ کی حمایت میں روڈ شو کیا، متعلقہ تصویر

By

Published : May 8, 2019, 2:54 PM IST

سادھو سنتوں نے کل ہاون کر دیگ وجے سنگھ کی کامیابی کیلئے دعا کی تھی اور آج بھوپال کے امامی گیٹ سے ان سادھو سنتوں نے ہزاروں کی تعداد میں روڈ شو کیا۔

کمپیوٹر بابا نے سادھو سنتوں کے ساتھ دگ وجے سنگھ کی حمایت میں روڈ شو کیا، متعلقہ ویڈیو

اس روڈ شو کے دوران سادھو ہاتھوں میں بی جے پی کے خلاف تختیاں لیے ہوئے تھے، تو وہیں یہ سادھو سنت مودی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں شرکت کررہے سادھو سنتوں سے جب ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو انہوں نے کہا ہمارے سنت بابا کمپیوٹر کا کہنا ہے رام مندر نہیں تومودی نہیں۔

ریلی میں موجود سادھو سنتوں کا کہنا ہے دگ وجے سنگھ کو کامیاب بنانے کے لیے ہم ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں سادھو سنتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے اور اپنا وعدہ جوکی رام مندر کی تعمیر کا تھا پورا نہیں کیا ہے۔ اس لئے ہم ان سے ناراض ہے اور اس بار کانگریس پارٹی کی حمایت میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details