اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

قیدیوں کو پیرول دیے جانے کے معاملے میں کمیٹی کو دو ہفتے میں میٹنگ کی ہدایت

کورونا وبا کے سبب اتراکھنڈ کی جیلوں میں بند قیدیوں کو پیرول پر رہا کیے جانے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کو جائزہ لے کر ضروری فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Corona
Corona

By

Published : May 6, 2021, 8:23 PM IST

عدالت نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کمیٹی کو ماہانہ میٹنگ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

چیف جسٹس آر ایس چوہان کی قیادت والی بینچ نے کورونا وبا کی ہولناک صورتحال کے پیش نظر اضلاع میں قیدیوں کی حفاظت کے سلسلے میں شدید تشویش کا اظہار کیا اور عدالت میں پیش جیل انسپکٹر جنرل آئی پی انشومان سے پوری معلومات حاصل کی۔

پی انشومان نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں استعداد سے زیادہ قیدی ہیں۔ ان میں تقریباً 2173 سزا یافتہ اور 4474 زیر غور ہیں۔ ہریدوار اور دہرادون کی جیلوں میں بھی صورتحال سنگین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 4421 قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے جن میں سے 59 میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک قیدی ہلدوانی کے سُشیلا تیواری ہسپتال میں داخل ہے۔ کچھ قیدیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ باقی کے لیے ضلع افسران کو خط لکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے لیے ڈاکٹر کے ساتھ ہی کورونا گائڈ لائن کے مطابق اضلاع میں تمام وسائل مہیا کروائے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details