ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس نے تمام صورتحال سے نمٹنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور بی ایم سی مستعدی سے کام پر لگے ہوئے ہیں۔
'کسی بھی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار'
دیوندر فڑنویس نے کہا کہ موسلادھار بارش نے ٹرین کی آمدورفت کو بری طرح سے متاثر ضرور کیا ہے لیکن بی ایم سی اور پولیس مستعدی سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹویٹر کے ذریعے بھی لوگ شکایت کر رہے ہیں ان کی مدد کے لیے جوان پہنچ رہے ہیں۔
بھارت کے مغربی شہر ممبئی میں گذشتہ کئی روز سے ہونے والی شدید بارش سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔
اس سیلابی صورتحال میں جہاں نقل و حمل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے وہیں مہاراشٹر کے تین مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد ہلاک جبکہ 52 زخمی ہو گئے ہیں۔