نیتا جی سبھاش چندر بوس کے رشتہ دار چندرکمار بوس نے اپنے پارلیمانی حلقے سے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے کہاکہ کل رات سے ہی ترنمول کانگریس کے حامیوں کی جانب سے بی جے پی کے پولنگ ایجنٹوں کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی ہے۔
آ ج صبح پولنگ شروع ہوتے ہوئے پا رلیمانی حلقے کے مختلف پولنگ مراکز سے بی جے پی کے پولنگ ایجنٹوں کومار ہیٹ کر بھگا دیا گیا۔بی جے پی کے پولنگ ایجنٹوں کے گھروالوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا مغر بی بنگال میں انتخابات کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس غنڈہ گردی پر اتر آ ئی ہے۔ہر پولنگ مرکز پر اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں پرحملہ کیا جارہاہے۔
بی جے پی کے امیدوار نے کہاکہ ممتا بنر جی پارلیمانی انتخابات کے بعد کئی جھٹکے لگنے والے ہیں۔ ان کے رویے سے ایسالگ رہا ہے کہ 23 مئی سے قبل ہی انہوں نے ہار تسلیم کرلی ہے۔
ترنمول پر بی جے پی کے ایجنٹوں پرحملے کاالزام - چندرکمار بوس
جنوبی کولکاتا پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار چندرکمار بوس نے ترنمول کانگریس پر بی جے پی کے ایجنٹوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا۔
بی جے پی کا ترنمول پر ایجنٹوں پرحملے کاالزام
جنوی کولکاتاپارلیمانی حلقے کے مختلف پولنگ مراکز پر ای وی ایم خراب ہونے کی وجہ سے پولنگ شروع ہونے میں تاخر ہو ئی۔