اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لکھنئو میں کرکٹ ٹونامنٹ کا آغاز - chowdery mni prize cricket tournament kick started

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو سٹی سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں کرکٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے مرحوم چودھری آصف علی کی یاد میں ہونے والے اسٹیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔

لکھنو میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

By

Published : Mar 14, 2019, 9:56 PM IST


آصف علی میموریل پرائیز منی سٹیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

لکھنئو میں کرکٹ ٹونامنٹ کا آغاز

واضح رہے کہ چودھری آصف بارہ بنکی کی مشہور و معروف سماجی اور ادبی شخصیت تھے۔ انہیں کرکٹ کے ساتھ خصوصی لگاو تھا۔ وہ 45 برس کی عمر سے آخر وقت تک یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری رہے۔

سنہ 2003 میں ان کا انتقال ہو گیا اور سنہ 2007 سے ان کی یاد میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔

معمول کے مطابق رواں برس ٹورنامنٹ کا پلے آرڈر تبدیل کیا گیا ہے اور اس دفعہ تمام مقابلے ناک آؤٹ کے بجائے لیگ بیس پر کھیلے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details