اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا پسند ہے:فرح خان - شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا پسند ہے:فرح خان

فرح خان نے بالی ووڈ میں بطور ہدایت کار اپنے کریئر کی شروعات 2004 میں ریلیزہوئی شاہ رخ کی فلم ’میں ہوں نا ‘سے کی تھی۔

شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا پسند ہے:فرح خان

By

Published : May 5, 2019, 8:14 PM IST

مشہور کوریوگرافر اور ہدایت کار فرح خان کاکہنا ہے کہ انہیں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند ہے.

اس کے بعد فرح نے شاہ رخ کو لے کر ’اوم شانتی اوم‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی کامیاب فلموں کی ہدایت کی۔فرح خان اب ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ ایک نئی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔یہ فلم میوزک ایکشن پر مبنی ہوگی۔
فرح سے جب پوچھاگیا کہ ان کی آنے والی فلم میں شاہ رخ خان ہوں گے،اس پر فرح نے کہا،انھیں شاہ رخ سے پپار ہے۔مجھے ان کے ساتھ کام کرنا بھی بہت پسند ہے۔لیکن فی الحال ہم ابھی فلم کے ڈائلاگ اور باقی چیزوں کا ڈرافٹ تیار کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بعد ہی آگے کے بارے میں سوچیں گے۔
روہت شیٹی کے ساتھ اپنی آنے والی میوزیکل ایکشن فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرح نے کہا،’’ہم فلم کی اسکرپٹ کافی حد تک پوری کرچکے ہیں۔ابھی ہمارے پاس ایک مہینے کا وقت ہے اور اس کے بعد ہم کاسٹنگ کرنا شروع کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Bollywood

ABOUT THE AUTHOR

...view details