ریاست جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت کشمیر کا موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں اعتدال ہوتا ہے وہیں سرمائی دارالحکومت جموں کا موسم گرم اور شدت کی تپش ہوتی ہے۔
اسی تناظر میں جموں انتظامیہ نے چنار درخت کی خصوصیت کو دیکھتے ہوئے جموں میں بھی چنار ہر چہار سو لگانے کا عزم کیا ہے۔ اور سرمائی راجدھانی کے مختلف صحت افزا مقامات کے ساتھ ساتھ کئی باغات اور پارکوں میں چنار کے درختوں کو لگانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔
انتظامیہ کی اس مثبت کوشش کو دیکھتے ہوئے لوگ بھی اس طرح کے اقدام پر کافی خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔