امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کے روز کہا کہ اگر بیجنگ نے کورونا وائرس وبا کی ابتدا کے بارے میں مزید تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو چین کو 'عالمی برادری میں تنہائی' کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے، سلیوان نے صدر بائیڈن کی تعریف کی کہ انہوں نے اپنے ساتھی جی -7 رہنماؤں کو چین پر دباؤ ڈالنے پر اکسایا تاکہ وہ کووڈ-19 وبائی امراض کی ابتداء کی شفاف تحقیقات کی اجازت دے۔
"جو بائیڈن نے اس ہفتے یورپ میں جمہوری دنیا کو کووڈ وبا سے متعلق مشترکہ آواز دی اور اس پر غورکرنےکےلیے کہا، جو اس وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد پہلی بار ہوا ۔انھوں نے کہا صدر ٹرمپ یہ کرنے کے قابل نہیں تھے۔ جسے صدر بائیڈن نےکیا۔سلیوان نےکہا بائیڈن نے جی 7 میں اتفاق رائے سے اس بیان کی توثیق کرائی کہ چین کو اپنے علاقے میں تحقیقات کو آگے بڑھنے کی اجازت دینی چاہئے۔"