اردو

urdu

چھتیس گڑھ: خاتون نے 5 بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی

By

Published : Jun 10, 2021, 3:56 PM IST

چھتیس گڑھ کے ضلع مہاسامند میں شوہر کے شراب پینے کی عادت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے اپنی پانچ بیٹیوں کے ساتھ ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرلی۔

چھتیس گڑھ: خاتون نے 5 بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی
چھتیس گڑھ: خاتون نے 5 بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاسامند کے بیمچہ کی اوما ساہو (45) اپنے شوہر کیجرام کی شراب نوشی سے بہت پریشان تھی۔

گذشتہ دیرشام کھانے کے سلسلے میں گھر میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد خاتون اپنی پانچ بیٹیوں ساتھ وہاں سے چلی گئی۔ گھر میں، رات میں لوگوں نے ان کی تلاش کی لیکن کوئی پتہ نہیں چلا -

آج صبح ان کی مسخ شدہ لاشیں ریلوے ٹریک پر پڑی ہوئی ملیں۔ پولیس نے اوما ساہو (45) ، اس کی بیٹیاں انپورنا (18) ، یشودہ (16) ، بھومیکا (14) ، کمکم (12) اور تلسی (10) کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ اس کے ساتھ ہی معاملہ درج کرنے کے جانچ شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details