اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یوگا کو مذاہب سے جوڑ کر نہ دیکھیں: ہند امام آرگنائیزیشن - undefined

دہلی کے یمنا کامپلیکس میں عالمی یوم یوگا کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہند امام آرگنائیزیشن کے چیئرمین نے شرکت کی۔

یوگ کو مذاہب سے جوڑ کر نہ دیکھیں

By

Published : Jun 21, 2019, 3:07 PM IST

دارالحکومت دہلی کے مشرقی علاقے میں عالمی یوم یوگا کے موقع پر کل ہند امام آرگنائیزیشن کے چیئرمین امام عمیراحمد الیاسی شامل ہوئے۔

یوگ کو مذاہب سے جوڑ کر نہ دیکھیں

اس پروگرام میں الیاسی نے خود یوگ کرکے یہ پیغام دیا کہ یوگ کو کسی مذہب سے منسلک کرکے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یوگ کرنے سے انسان تندرست رہتا ہے، اس لیے اسے تمام لوگوں کو کرنا چاہیے۔
الیاسی خاص طور پر مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یوگا کریں کیوں کہ یہ ناقابل اعتراض ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پانچ برس قبل لوگوں کو صحت مند رہنے کا جو خواب دیکھا تھا وہ تعبیر ہونے لگا ہے، اور آج لوگ بڑی تعداد میں یوگا تقریب میں شامل ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس تقریب میں مشرقی دہلی کےرکن پارلیمان اور سابق کرکٹرگوتم گمبھیر بھی شامل ہوئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details