سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں گھسی موٹر سائیکل، تین کی موت - تین کی موت
چھتیس گڑھ کے ضلع جگدل پور کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے چھوٹے دیوڑا گاؤں کے نزدیک ایک موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑی ایک گاڑی میں گھس گئی ، جس سے موٹر سائیکل سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔
علامتی تصویر
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات چھوٹے دیوڑا گاؤں کے نزدیک مخالف سمت سے ایک موٹر سائیکل میں تین افراد سوار ہوکر آ رہے تھے، تب ہی اچانک سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں موٹر سائیکل جا گھسی۔
ٹکر اتنی زور دار تھی کہ تینوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ٹیم نے سب سے پہلے سڑک پر لگے جام کو ہٹاتے ہوئے لاشوں کو اسپتال پہنچایا، وہیں حا دثے کی اطلاع ملتے ہی مرنے والوں کے اہل خانہ بھی پہنچ گئے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔
Last Updated : Jun 23, 2019, 4:54 PM IST