اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کون کہتا ہے کہ آسمان میں سراخ نہیں ہوسکتا: اسمرتی - بھارتیہ جنتا پارٹی

مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اسمرتی ایرانی نے امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے جیت حاصل کرنے کے بعد کہا کہ کون کہتا ہے کہ آسمان میں سراخ نہیں ہوسکتا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اسمرتی ایرانی

By

Published : May 23, 2019, 11:50 PM IST

ایرانی نے اترپردیش میں گاندھی خاندان کی روایتی امیٹھی سیٹ سے کانگریس صدر راہل گاندھی کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ایرانی اس سیٹ سے ہار گئیں تھیں۔

ان انتخابات میں انہوں نے کانگریس صدر کو ساڑھے 45 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ راہل گاندھی نے بھی امیٹھی سیٹ پر اپنی ہار قبول کرتے ہوئے ایرانی کی جیت پر مبارک باد دی ہے۔

اس کے بعد بی جے پی رہنما نے اس تاریخی فتح سے پرجوش ہوکر جمعرات کو مشہور شاعر دشنت کمار کے مصرعے کو ٹوئٹ کیا کہ کون کہتا ہے کہ آسماں میں سراخ نہیں ہوسکتا' اس کا اگلا مصرعہ ہے 'ایک پتھر تو طبیعت سے اچھالو یارو'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details