اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مرکزی فورسز نے ترنمول کانگریس کے منصوبے کو ناکام بنا دیا: ادھیر رنجن چودھری - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ مرکزی فورسز کی مستعدی کی وجہ سے ترنمول کانگریس مرشدآباد ضلع میں پنچایت انتخابات کی طرح پرتشدد واقعات کو دوہرانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

مرکزی فورسز نے ترنمول کانگریس کے منصوبے کو ناکام بنا دیا: ادھیر رنجن چودھری
مرکزی فورسز نے ترنمول کانگریس کے منصوبے کو ناکام بنا دیا: ادھیر رنجن چودھری

By

Published : Apr 29, 2021, 2:04 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں چار اضلاع کی 35 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اسمبلی انتخابات 2021 کے آخری مرحلے کو تشدد زدہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ مرکزی فورسز کی مستعدی کی وجہ سے ترنمول کانگریس مرشدآباد ضلع میں پنچایت انتخابات کی طرح پرتشدد واقعات کو دوہرانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مرشدآباد ضلع کی 11 سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے غنڈہ گردی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن مرکزی فورسز کی موجودگی کے سبب ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ مرشدآباد ضلع کے ریموٹ علاقوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کارکنان کے بوتھ پر قبضہ اور ووٹرز کو ڈرانے اور دھمکانے کی اطلاعات ہیں۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے. اگر مرکزی فورسز کے جوان نہیں ہوتے تو آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مرشدآباد ضلع جنگ کے میدان میں بدل جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی فورسز کی وجہ سے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 پُرامن طریقے سے منعقد ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details