اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پونچھ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

پونچھ میں جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی
پونچھ میں جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی

By

Published : Nov 1, 2020, 9:08 AM IST

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔

بھارتی آرمی ترجمان کے مطابق پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آرمی نے شاہپور، کیرنی اور قصبہ سیکٹر کو نشانہ بنایا۔ پاکستان آرمی نے چھوٹے اور درمیانی درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق گولی باری کے بتیجے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وزارت برائے امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان آئے روز کی گولہ باری کے تبادلے سے سرحد کے آرپار کی بستیوں کے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details