اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جیٹلی کا وزیراعظم کو خط - جیٹلی کا وزیراعظم کو خط

بی جے پی کے سینیئر رہنما ارون جیٹلی نے پارٹی سے درخواست کی ہے کہ انہیں این ڈی اے کی نئی حکومت میں وزیر نہ بنایا جائے۔

جیٹلی کا وزیراعظم کو خط

By

Published : May 29, 2019, 3:13 PM IST

بی جےپی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے خراب صحت کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی نئی حکومت میں انہیں وزیر نہ بنانے کی درخواست کی ہے۔

جیٹلی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر یہ درخواست کی ہے کہ نئی حکومت میں وہ وزیر نہیں بنیں گے۔

جیٹلی کا وزیراعظم کو خط

انہوں نے لکھا ہے کہ 'آپ کی قیادت میں پانچ برس حکومت کا حصہ رہنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اس سے پہلے این ڈی اے کی پہلی حکومت میں بھی کام کرنے کی خوش قسمتی رہی، اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی پارٹی نے مجھے اہم فرائض سونپے ہیں'۔

انہوں نے لکھا کہ تقریباً 18مہینوں سے وہ صحت سے متعلق بے حد مشکل حالات سے دوچار ہیں، ڈاکٹروں نے زیادہ تر مواقع پر انہیں ان حالات سے باہر نکلنے میں مدد کی ہے۔

خط میں سابق وزیر خزانہ نے مودی سے کہا کہ تشہیری مہم کے ختم ہونے پر ان کے کیدارناتھ روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے زبانی طور پر ان سے (وزیراعظم سے) درخواست کی تھی کہ وہ مہم کے دوران پارٹی کی ذمہ داری اٹھاتے رہے ہیں، لیکن مستقبل میں وہ کسی بھی ذمہ داری سے دور رہنا چاہیں گے تاکہ وہ اپنا علاج کراسکیں اور صحت پر توجہ دے سکیں۔

جیٹلی نے اس خط میں رسمی طور پر درخواست کی ہے کہ انہیں علاج اور صحت بہتر کرنے کے لیے وقت چاہیے، اس لیے وہ نئی حکومت میں کوئی ذمہ داری نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اپنا کافی وقت ہوگا، جبکہ حکومت اور پارٹی کے لیے وہ غیر رسمی طور پر کچھ نہ کچھ کرتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details