اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مسلم ووٹرز کی خاموشی سے امیدوار پریشان - حکمراں جماعت

اس مر تبہ لوک سبھا انتخابات ریاستی حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس کےلیے اہم ہے، ،پارٹی کے سامنے کئی اہم سیٹوں کوبچانے کا سخت چیلنج ہے۔

بیرکپور حلقے میں مسلم ووٹرز کی خاموشی سے میدوار پریشان

By

Published : Apr 8, 2019, 10:50 AM IST

لوک سبھا انتخابات میں نمایاں سبقت حاصل کرنے کےلیے تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر ہے۔ ریاست مغر بی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس کو حریف جماعت بی جے پی کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔

011کی مردم شمار ی کے مطابق بیرکپور حقلے کی کل آبادی 128722 ہےجس میں ہندوؤں کی آبادی تقریباً85.76فیصد ہے جبکہ مسلمانوں کی کل آبادی13.37فیصدہے۔جس پر تمام امیدواروں کی نگاہیں مسلم ووٹرز پرہے۔

انڈسٹریل بیلٹ بیرکپور پا ر لیمانی حلقہ سب سے اہم ہے۔ تجربہ کار رہنما ارجن سنگھ کےترنمول کا نگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ سے بیرکپور حلقہ تو جہ کا مرکزبن چکا ہے۔ بیرکپور حقلے مہں مسلمانوں کی بڑی تعدادموجودہے۔ مگر اس مرتبہ مسلم ووٹروں کی خاموشی کی وجہ سے تمام سیاسی پارٹیوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیاہے۔ مسلمانوں کی کثیرآبادی والے علاقے کمرہٹی، کھردہ ،ٹیٹاگڑھ ،گارولیا،کانکی نارہ، حاجی نگر اورمرواڑی کرمیں مسلم ووٹرس خاموش ہیں۔ اورلوک سبھا انتخابات سے متعلق واضح طور پر کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہےہیں۔
مسلم ووٹرس کاکہنا ہے کہ کچھ کہنے سے بہتر ہے کہ منہ بند رکھا جائے کیونکہ کسی کے خلاف کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ مستقبل میں کیا کرنا ہے۔ٹیٹاگڑھ کے کاروبای نام نہ ظاہر کر نے کی شرئط پر بتایا کہ چند افرادبارکپورحقلے میں ہنگامہ بر پا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ چند روز قبل چھوٹی سی بات پر ہنگا مہ کھڑا کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی تھی مگر محلے کے چند سکولرپاسندافراد کی وجہ سے کسی طرح معاملے کورفع دفع کیاگیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ووٹ دینا ہماراحق ہے اوراس سلسلے میں کسی کوکچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔گارولیاکے باشندہ نے بھی بتایاکہ اس مر تبہ کس کوووٹ دیناہے اس کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے ۔کیایہ ضروری ہے کہ چائے کی دکان پرسرعام کسی سیاسی جماعت سے متعلق بات کریں۔ ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہو نےوالے راجن سنگھ کے گڑھ بھاٹ پاڑہ اور کانکی نارہ میں تو اوربرا حال ہے۔
یہاں کے باشندے الیکشن سے متعلق کچھ بھی کہنے کےلئے تیارنہیں ہیں۔لوگوں کاکہناہے کہ ووٹ تو دینا ہے مگر کس کو دینا ہے اس پر کچھ کہا نہیں جا سکتاہے۔
عوام کے درمیان رہنے والے رہنما کوترجیح دی جا ئے گی۔حاجی نگر اورمرواڑی کرکے لوگوں کاکہناہےکہ بیرکپورانڈسٹریل بیلٹ اب صرف نام کا رہ گیاہے۔یہاں بے روزگاری کامسئلہ ہے۔ نوجوانوں کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔اب آپ ہی بتائیں کہ ایسے ووٹ کس کودینا چا ہئے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details