الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عمران حسن صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ ہمارا یہی مقصد ہے کہ اسلام کی سچی تصویر کو ہم اپنے کردار سے پیش کریں۔
اور ساتھ میں ائمہ کرام کی معیشت کو بہتر بنانے اور مالی حالت کو سدھارنےکی کوشش کریں۔
اسلامی تعلیمات کو برادران وطن تک پہنچانے کی مہم
الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کی جانب سے اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے اورمنظرعام پر لانے کے لیے ملک بھر میں مہم شروع کی گئی ہے تاکہ برادران وطن کے سامنے اسلام کی سچی تصویر پیش کی جاسکے۔
Uttar perdesh
مذکورہ ایسوسی ایشن کے صدر نے بات چیت کے دوران کہا کہ اتر پردیش میں ان کے ساتھ تقریباً 20 ہزار سے زائد امام، متولی اور مؤذن جڑ گئے ہیں۔