اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لکھنؤ۔ آگرہ ایکسپریس وے پر بھیانک حادثہ، پانچ ہلاک - جئے پور

لکھنؤ۔ آگرہ ایکسپریس وے پر ڈرائیور کی جھپکی کی وجہ سے مسافروں سے بھری بس کا ٹرک سے زبردست تصادم ہوگیا جس میں ایک بچہ سمیت پانچ افراد کی دردناک موت ہوگئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ

By

Published : Jun 28, 2019, 8:57 AM IST

Updated : Jun 28, 2019, 11:24 AM IST

بتایا جاتا ہے کہ بس ڈرائیور نیند کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا جیسے جھپکی لگی بس بے قابو ہوکر چمبل کے ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔

بس مسافروں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی یہاں تک کہ بس کی گیلری میں بھی مسافر بیٹھے ہوئے تھے، زیادہ تر مسافر بہار کے تھے جو معاش کی تلاش کے لیے راجستھان کے جے پور جارہے تھے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بس میں دو ڈرائیور موجود تھے لیکن اس کے باوجود ڈرائیور کو جھپکی لگنے کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا ہے۔

حادثے کے بعد مسافروں کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو کافی مشقت کے بعد باہر نکالا گیا اور انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 11:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details